پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سے وزیردفاع، آرمی چیف کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

nawazاسلام آباد(بیوروچیف)  وزیر اعظم میاں نوازشریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کے علاوہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت لاپتہ افراد کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،جبکہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہونے والی اس پہلی ملاقات میں جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دیتیہوئے کہا کہ حکومت پاک فوج کی استعداد کار کو بہتر کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کو پاک فوج کیپیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی ،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی ،دہشت گردی کیخلاف جنگ لائن آف کنٹرول پر صورتحال اور قومی اہمیت کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں وزیراعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ملاقات کی ،جس میں دفاعی معاملات کے علاوہ لاپتہ افراد کیمعاملے پر سپریم کورٹ میں حکومتی مؤقف پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button