تازہ ترینعلاقائی

ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کےانتخابات۔راناعمران ایڈووکیٹ بلا مقابلہ ممبرایگزیکٹوکمیٹی کامیاب

bhawalpurبہاول پور(بیو رو چیف ) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں رانا عمران ایڈووکیٹ بلا مقابلہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کامیاب ہو گئے ۔ رانا عمران ایڈووکیٹ کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرا ئے ۔الیکشن کمیٹی نے انہیں بلامقابلہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کامیاب قرار دیدیا ۔ نوجوان قانون دان رانا عمران ایڈووکیٹ کی بلا مقابلہ کامیابی پر سینئر نامور قانون دان چوہدری عبدالستار گورایہ سابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،ندیم اقبال چوہدری سمیت دیگر سینئر وکلاء نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ رانا عمران ایڈووکیٹ سینئر صحافی و سابق صدر بھاول پور پریس کلب رانا عبدالسلام کے صاحبزادے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button