دبئی (بیوروچیف) آئی سی سی ایوارڈزکی دوڑ شروع ہوگئی،امیدواروں کااعلان کردیاگیا،سال بھررنزبنانے اوروکٹیں اڑانے والے چیتے میدان میں آگئے۔ ایوارڈکا پیچھاکرنے والوں میں مصباح الحق اورسعیداجمل بھی شامل ہیں۔ پاکستانی اسٹارزون ڈے کرکٹرآف دی ایئرکیلئے نامزدہوئے۔ ان کامقابلہ شیکھردھون، ایم ایس دھونی، رویندراجڈیجہ اورکمارسنگاکارا سے ہے۔ ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرکیلئے ہاشم آملہ، ایشون، اینڈرسن، مائیکل کلارک، چتیشورپجارا اورڈیل اسٹین کے درمیان ہے۔ سب سے بڑے اعزازکرکٹرآف دی ایئرکیلئے ہاشم آملہ، الیسٹرکک، جیمزاینڈرسن، مائیکل کلارک اورکماراسنگاکاراکے درمیان مقابلہ ہے۔ امپائرآف دی ایئرکیلئے پاکستان کے علیم ڈارنامزدہوئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئرکیلئے پاکستان کے عمرگل نامزد ہوئے ہیں، انہوں نے تین مارچ کوجنوبی افریقاکے خلاف چھ رنزدیکرپانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ایوارڈجیتنے والوں کااعلان 14 دسمبرکوہوگا۔
You must be logged in to post a comment.