تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ،میاں معین وٹو ایم این اے

moin wattoاوکاڑہ (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) ضلع اوکاڑہ کے رہنما و ایم این اے میاں معین خاں وٹو نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ، حکومت صحافیوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ۔ اِن خیالات کا اِظہاراُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ میاں معین خاں وٹو نے کہاکہ صحافی حضرات معاشرے میں نئی سوچ اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ماضی میں صحافیوں نے جس طرح آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے اُسے بھلایا نہیں جاسکتا۔پاکستان میں اس وقت صحافت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے جس میں ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے لہٰذا ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے پوری کرنی چاہئے اور ایسی باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں جو ملک وقوم کے خلاف ہوں ۔ اگرملک ہے توہم سب کا مفاداس سے وابستہ ہے ۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ میری حکومت سے ذاتی طور پر استدعاہے کہ وہ شعبہ صحافت سے وابستہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات کو یقینی بنائے اور صحافیوں کے لئے بالخصوص تعلیم ، رہائش اور روزگار کی بنیادی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیں جائیں تاکہ یہ لوگ فکر معاش سے آزاد ہوکر پوری دلجمعی اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دے سکیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button