تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تیزرفتارٹریکٹر کی ٹکرسے بجلی کے پول پرچڑھالائن مین زمین پرآگرا

okaraاوکاڑہ(بیورورپورٹ) تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بجلی کے پول پر چڑھا لائن مین زمین پر آگرا، شدید چوٹیں آنے سے ہسپتال منتقل ،لائن مین پول پر چڑھ کر کام کررہا تھا۔ تفصیلا ت کے مطابق نواحی قصبہ نواز دی کھوئی داخلی گوگیرہ میں واپڈا کا عملہ بجلی کی سپلائی درست کرنے کی غرض سے گیا لائن مین اختر اقبال جوکہ بجلی کے پول پر چڑھ کرکام کررہاتھا کہ اچانک ملزم محمد زاہد اپنا ٹریکٹر تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا جس نے بے قابو ہوکر پول کو ٹکر ماردے دی جس کے نتیجے میں لائن مین پول سے نیچے آگرا جسے شدید چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے اے ایم او واپڈا کی رپورٹ پرمقدمہ در ج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button