تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کولاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیا گیا

okaraاوکاڑہ(بیورورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رحمان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی عبدالغفور کی لاری اڈا سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ چک نمبر4ون آر کے رہائشی محمد ایاز سگریٹ کا سیل مین ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سگریٹ سیل کرکے آرہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر سات لاکھ14ہزار روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ چک نمبر4جی ڈی کے رہائشی محمد یعقوب کے احاطہ سے ملزمان حفیظ الرحمن، محمد دین وغیرہ70ہزار روپے مالیت کے گارڈر اور ٹی آئرن چوری کرکے لے گئے۔محلہ فریدیہ دیپالپور کے رہائشی وقاص اکرم کے ڈرائینگ روم سے ملزمان یٰسین اور بابر ہزاروں روپے مالیت کا کمپیوٹر و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ محلہ مقصود عالم مجھ کے رہائشی ملک امجد علی کے رقبہ سے ملزمان محمد اور عمران ہزاروں روپے مالیت کے توڑے مکئی چوری کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button