تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جمعیت العمائے پاکستان کے مرکزی سینئرنائب صدر شاہ محمد اویس نورانی اور جنرل سیکرٹری قاری زوار بہادر کی پریس کانفرنس

unnamedبھائی پھیرو(نامہ نگار) جمعیت العمائے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی اور جنرل سیکرٹری قاری زوار بہادر کی پریس کانفرنس ۔
ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کو روکنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہیے ۔ حکمران وزرا وائیٹ ہاؤس کے ترجمان نہ بنیں ۔ حکمران جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کر ا کے اپنے من پسند افراد کو منتخب کرانا چاہتے ہیں ۔ بکھری ہوئی قوم کو متحد کر نے کے لئے امام شاہ احمد نورانی جیسے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو پی کے سینئر نائب صدر مولانا شاہ محمد اویس نورانی اور جنرل سیکرٹری قاری زوار بہادر نے بھائی پھیرو میں جے یو پی کے ڈویژنل صدر سید ذاکر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی سے نکلنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہیے اور قوم کو متحد کرنے کے لئے امام شاہ احمد نورانی جیسے لیڈروں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتخاب کے دوران قوم کو لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے نجات دلانے کے بلند بانگ دعوے کئے مگر آ تے ہی قوم کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبو دیا ۔ سابقہ قومی انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی اور اب بھی بلدیاتی انتخابات میں فراڈ حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں بنا کر اپنے من پسند افراد کو منتخب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔عوام اگر دھاندلی زدہ جمہوریت سے بد ظن ہو گئے تو اس کا سارا فائدہ غیر جمہوری قوتوں کو پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو صاف شفاف اور منصفانہ کرانے کے لئے یہ انتخابات مارچ کے مہینے میں کرائے جائیں ۔ انہوں نے چند سرکاری مولویوں کے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی امام شاہ احمد نورانی ، متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مکاتب فکر نے متفقہ ضابطہ اخلاق بنایا تھا جس پر تمام قوم کا اتفاق تھا ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام مکاتب فکر کے علماء کو بُلا کر اُسی ضابطہ اخلاق کو نافذ کریں ۔ راولپنڈی کے فسادات نے کسی تیسری خفیہ قوت کا ہاتھ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر جانبدارانہ کمیشن کے ذریعے اُس خفیہ ہاتھ کو بے نقاب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دس دسمبر سے بیس دسمبر تک پورے پاکستان میں شاہ احمد نورانی کی دینی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عشرہ منایا جا رہا ہے ۔ جے یو پی مستقبل میں امام شاہ احمد نورانی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لئے بھر پور کوشش کرتی رہے گی ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر جے یو پی پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی ، اے ٹی آ ئی کے مرکزی صدر حافظ احسان الحق ، شیخ مشتاق نورانی ، اسد اللہ حید ر نورانی اور دیگر مقامی رہنماء بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button