تازہ ترینعلاقائی

سبی:معذور افراد ہمارے معا شرے کا حصہ ہیں ،عزیزجمالی ڈپٹی کمشنر

unnamedسبی(نامہ نگار) معذور افراد ہمارے معا شرے کا حصہ ہیں ہمیں ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کر نی چا ہیئے۔معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عزیزاحمد جمالی اور اسپشل ایجوکیشن سکول کے ڈائر یکٹر گہرام جمالی کا ریلی کے مو قع پر خطاب،تفصیلات کے مطابق معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسپشل ایجوکیشن سکول سے ریلی نکالی گئی ریلی میں سکول کے معذور طلباء کے علاوہ دیگر سکولوں کے بچے اور فلاحی تنظیموں کے نما ئندوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر عزیزاحمد جمالی اور ڈائر یکٹر گہرام جمالی نے شر کت کی آخر میں ریلی میں شریک طلباء اور دیگر سے خطاب کر تے ہوئے سکول کے ڈایریکٹرنے کہا کہ شہر میں اسپشل افراد کے لئے جو سکول ہے وہ گذشتہ کئی سالوں سے بند تھا مگر جیس ہی سکول کھلا فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے جو بس ان طلباء کو سکول لیکر آتی تھی وہ رُک گئی اور معذور طلباء اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ڈپٹی کمشنر نے اپنے فنڈ سے کچھ فنڈ دیکر سکول کو پھر کھلاوا دیا مگر کب تک گورنمنٹ اس معا ملے سے نظریں چرائے ہوئے ہے جس کی وجہ سے خصوصی طلباء میں کا فی بے چینی پا ئی جا تی ہے اور یہ خصوصی افراد جنکا سرکاری محکموں میں دو فیصد کوٹہ ہے وہ بھی ان کو نہیں مل رہا اور ان کے جو حقوقہمارا معاشرہ اور ہماری گورنمنٹ بھی اس سے منہ موڑے ہوئے ہے آخر میں ڈپٹی کمشنر عزیز احمد جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی افراد ہمارے پیار محبت کے طلب گار ہیں یہ ہمارا حصہ ہیں ہیمیں ہر موقع پر ان کی بھر پور رہنمائی اور مدد کرنی چا ہئے آج مجھے یہ دیکھ کر انہتائی افسوس ہو رہا ہے کر اس مو قع پر چند لوگ آئے ہیں ہونا تو یہ چا ئیے تھا کہ اس ریلی میں تمام لوگ شر کت کرتے اور یہ افراد صرف اس دن کے لئے نہیں ہیں ہر ٹا ئم ان کی حوصلہ افزائی کرنی چا ہئے تا کہ یہ افراد اپنے ملک کا سر مایہ ثا بت ہو سکیں کیو نکہ اگر ان افراد کی تعلیم پر توجہ دی گئی تو یہ افراد سوائے فورسز اداروں کے ہر محکمے کیلئے کا رامد شہر ثا بت ہو سکتے ہیں اور اپنے ملک وقوم کی خد مت کر سکتے ہیں آخر میں ریلی مختلف روڈوں سے گزرتی ہوئی واپس بولان اسپشل ایجوکیشن سکول پر اختتام پزیر ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button