تازہ ترینکھیل

ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی ممبئی برائیڈل ویک میں کیٹ واک

sania mirzaممبئی (شوبز نیوز)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ایک بار پھر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ثانیہ مرزا نے ممبئی میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں ریمپ پر جلوہ گر ہوکر مداحوں کے دل جیت لیے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں ریمپ پر ایک بار پھر واک کرکے بہت اچھا لگا۔ اس بار وہ پہلے کے مقابلے میں کم نروس تھیں اور انہیں بہت مزا آیا۔ ثانیہ مرزا کے شوہر کرکٹر شعیب ملک بھی کچھ دن پہلے لاہور کے برائیڈل ویک میں واک کر چکے ہیں۔ لگتا ہے ثانیہ نے شعیب کا مقابلہ زندگی کے ہر شعبے میں کرنے کی ٹھان لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!