پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا بلوچستان میں نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان

jamaat e islamiکوئٹہ(ڈیسک رپورٹر)خیبرپختونخوا کے بعد جماعت اسلامی نے بلوچستان میں بھی نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان کردیا ۔ تیرہ دسمبر سے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ چمن شاہراہ کے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔کوئٹہ پریس کلب میں دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخونذادہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکی جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کررہے ہیں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو امریکی اور اس کے اتحادیوں کی جنگ سے فوری طور پر نکلنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 13 دسمبر کو پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ کو چمن کے مقام پر بند کیا جائے گا جبکہ 20 دسمبر کو کوئٹہ ، 22 دسمبر کو حب اور 29 دسمبر کو نصیرآباد میں نیٹو سپلائی لائن پر دھرنا دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button