پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن اوراپوزیشن کا نئی مردم شماری کرانے کا مطالبہ

khurshid and electionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے حکومت اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو الگ الگ خط لکھ دیے ہیں، جس میں ملک میں نئی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ پندرہ سال سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی، ترقیاتی پروگرام کے لیے نئی مردم شماری آئینی تقاضہ ہے جبکہ اسمبلی کی نشستوں کے تعین اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی مردم شماری ضروری ہے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھا جائے اور نئی مردم شماری کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker