تازہ ترینعلاقائی

مسائل کے حل کیلئے کھوکھلے نعرے اورسیاست نہیں اتحاد کی ضرورت ہے :عامرمشتاق

unnamedلاہور( پریس ریلیز )سابق کونسلر،صدر رحمانی برادری و اُمیدوار برائے چیرمین یوسی242کاہنہ لاہورعامر مشتاق رحمانی ، آصف علی رحمانی ، صدررحمانی ینگ کونسل ڈاکٹرمحمداکرام اورچیرمین رحمانی ینگ کونسل امتیاز علی نے گزشتہ روز عامر مشتاق رحمانی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں سابق چیرمین کاہنہ حاجی مہردین کی رہائش گاہ پر کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت اور اعتماد ہی ہماراسب سے بڑا اور افضل سرمایہ ہے ،مسائل کے حل کیلئے کھوکھلے نعرے اورسیاست نہیں بلکہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔عامرمشتاق نے کہا کہ حلقہ کے عوام جانتے ہیں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہر وقت اُن کی خدمت کیلئے حاضر رہتا ہوں۔مجھ پر اللہ تعالی کا خاص احسان ہے کہ وہ مجھے اپنے بندوں کی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے ۔عوام کی محبت اور اسرار نے مجھے چیرمین کا الیکشن لڑنے پر مجبور کیا،میری جیب حلقہ کی عوام کی جیت ہوگی اور میرا دفتر ہر خاص عام کیلئے ایک جیسا ہوگا ۔ سابق چیرمین کاہنہ حاجی مہردین نے اپنے درجنوں اقرباء سمیت عامر مشتاق کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام عامر مشتاق جیسے پڑھے لکھے نوجوان نمائندے چن کر باشعور ہونے کا ثبوت دیں ۔آصف علی رحمانی نے کہا کہ ہمیں صرف ایک یوسی یا ایک شہر کی ترقی کیلئے اپناکردارادا نہیں کرنا بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دل و جان سے کوشش کرنا ہمارا فرض ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button