پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل راحیل کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس جعلی ہیں، آئی ایس پی آر

isprراولپنڈی(بیوروچیف) سوشل میڈیا نے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی نہ چھوڑا، جعلی اکاونٹس بنا کر فیس بک اور ٹوئٹر پر پیغامات اپ لوڈ کر دیئے گئے،ڈی جی آئی آیس پی آر کے مطابق جنرل راحیل کے تمام اکاونٹس جعلی ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے فیس بک اورٹوئٹر پراکاونٹس بنا کر ان کے نام سے قومی سلامتی اوت ملکی دفاع سے متعلق پیغامات اپ لوڈ کیئے گئے، اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک یا ٹوئٹر یا کسی اور سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جنرل راحیل شریف کا کوئی اکاونٹ نہیں، جنرل راحیل سوشل میڈیا کی کوئی ویب سائٹ استعمال نہیں کرتے اور ان کے تمام اکاونٹس اور ان پر موجود پیغامات جعلی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معاملہ متعلقہ سوشل ویب سائٹس کے انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے تاکہ ان اکاونٹس کو بند کرایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button