پاکستانتازہ ترین

تاجروں نے پاک بھارت تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اور ٹریڈ کی کامیابی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں ، اعجاز احمد میر

azad kashmir flagآذادکشمیر(چیف رپورٹر) ایل او سی ٹریڈ یونین چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل اعجاز احمد میر نے کہا ہے کہ ایل او سی ٹریڈ یونین کے قیام کا مقصد ٹریڈروں کے حقوق کا تحفظ آر پار تجارت کو بڑھانے کیلئے کوششیں کرنا ہے،تاجروں نے پاک بھارت تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اور ٹریڈ کی کامیابی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں ۔وہ اتوار کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف تجارت کرنے والے تاجروں نے پاک بھارت تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اور ٹریڈ کی کامیابی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں ۔حکومت پاکستان اور بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دو طرفہ تجارت اور بس سروس کو مزید مفید بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے دو طرفہ تجارت میں محدود آئٹم ہونے کی وجہ سے تاجر بے شمار مشکلات سے دوچار ہیں دونوں ممالک تجارتی لسٹ میں تاجروں کی مشاورت سے اضافہ کریں پاکستان کی جانب سے دو طرفہ تجارت اور بس سروس کی کامیابی کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں بھارت کو بھی چاہئے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button