تازہ ترینکھیل

آل راؤنڈربلاول بھٹی ویزے کے بغیرہی یواے ای پہنچ گئے،حکام نےایئرپورٹ پرروک لیا

bilwal bhatiدبئی(پاک نیوز) سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے والی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل آل راؤنڈر بلاول بھٹی کے پاس ویزہ نہ ہونے پر ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹی جب قومی ٹیم کے ہمراہ دبئی ایر پورٹ پر پہنچے تو متعلقہ حکام نے انہیں ویزہ نہ ہونے پر متحدہ عرب امارات میں داخلے سے روک دیا ، وہ اب بھی ایئرپورٹ میں ہی موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے وطن واپسی کے موقع پر متحدہ عرب امارات رکنے کی وجہ سے بلاول بھٹی کا تیکنیکی بنیادوں پر ویزہ ختم ہوگیا ہے، قومی کرکٹر کے ویزے کے لئے نئی درخواست دے دی گئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں انہیں ویزا مل جائے گا جب تک وہ ایرپورٹ کے ہوٹل میں قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی تاہم اس سے قبل 11 دسمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان واحد ٹی 20 کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  توانائی کابحران کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker