تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: محفوظ صحت مند معاشرہ کے قیام میں رضا کار کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،ڈاکٹر شعیب

downloadاوکاڑہ(محمدمظہررشید) ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ محفوظ صحت مند معاشرہ کے قیام میں رضا کار کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں نہ صرف محروم لوگوں کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا بلکہ سوسائٹی سے جاہلانہ رسم و رواج کے خاتمہ کے لئے بھی رضا کاروں کو صف اول میں لا کر تبدیلی کی بنیاد رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سہیل اختر اعجاز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رائے محمد عارف جج،میڈیکل سوشل آفیسر اشتیاق احمد خان، ریسکیو 1122،غیر سماجی تنظیموں کے نمائندوں ،صحافیوں اور معاشرہ کے صاحب رائے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک و قوم کی بہتری کے لئے مزید کام کرنا ہو گا اور اس سلسلہ میں مربوط کاوشیں حوصلہ افزاء نتائج دے سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رضا کار سول سو سائٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان ہی کی بدولت بہت سے بنیادی مسائل حل کرنے میں انتظامیہ کو بھی مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم سب نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کی روشنی میں ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کریں بعد ازاں انہوں نے سماجی خدمت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضا کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker