پاکستانتازہ ترین

اگر کسی نے ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی، عمران خان

Imran khanاسلام آباد(بیوروچیف) عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ میزائل حملوں کی مکمل بندش تک خیبرپختونخوا سے نیٹو سپلائی نہیں جانے دی جائے گی اور وفاق نے کے پی کے کی حکومت گرانے کی کوشش کی تو اُن کی حکومت گرادی جائے گی۔ کپتان نے وفاقی حکمرانوں کو تو آڑے ہاتھوں لیا ہی ساتھ یہ بھی دو ٹوک کہہ گئے کہ اگر اب جھوٹ بولنا نہ چھوڑا، دوغلی پالیسی نہیں چھوڑی تو ملک کے اندر اور باہر کہیں کوئی عزت نہیں کرے گا، بولے تحریک انصاف اپنے مؤقف پر قائم ہے، کوئی حکومت گرانے کا سوچے بھی نہ۔ اسلام آباد کی ڈی چوک پر میزائل حملوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے آئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پر آدھی کامیابی مل گئی لیکن میزائل حملوں کی مکمل بندش تک کم از کم خیبرپختونخوا سے تو نیٹو کا حقہ پانی بند ہی رہے گا۔ عمران خان یہ بھی واضح کرگئے کہ وہ امریکا سے لڑائی نہیں چاہتے، حکمران جو بھی فیصلہ کریں خالصتاً ملک کے مفاد میں کریں۔

یہ بھی پڑھیں  ینگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن پاکستان بہاولپورکاسانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالہ سے تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker