تازہ ترینعلاقائی

نیشنل بینک سنجھورو میں قرض اسکیم کے فارم جاری نہ ہوسکے ۔

nbpسنجھورو(نامہ نگار) نیشنل بینک سنجھورو برانچ میں بھی ملک بھر کی طرح بے روزگار نوجوانوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی قرض کی اسکیم کے لئے 02دسمبر کو فارموں کا اجراء کیا جانا تھا لیکن تاحال قرضے کے حصول کے لئے مزکورہ فارم جاری نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان روز نیشنل بینک کے چکر کاٹ رہے ہیں اور بغیر فارم حاصل کئے واپس لوٹنے لگے ہیں۔ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں نے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ بینک کا عملہ جان بوجھ کر فارم نہیں جاری کر رہا اور مزکورہ فارم اپنے من پسند افراد کو جاری کرنے کے لئے مختلف بہانے بنانے میں مصروف ہے۔ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں نے میڈیا کی توسط سے نیشنل بینک کے اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان کو قرض کے حصول کے لئے فارم جاری کئے جائیں۔دوسری جانب جب نیشنل بینک سنجھورو کے منیجر محمود عالم سدھو سے رابطہ کیا گیا تو مینجر نے بتایا کہ مزکورہ فارم میں معلومات مکمل نہیں ہیں اور نہ ہی ہیڈ آفیس سے فارم جاری کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں جیسے ہی ہیڈ آفیس سے احکامات موصول ہوں گے مزکورہ فارموں کا اجراء شرع کر دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:نٹیلی جنس بیورو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، سینیٹر محمد طلحہ محمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker