تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:کاشتکاروں سے غیر قانونی کٹوتی کا خاتمہ کیا جائے،محمد ارشاد ڈی سی او

unnamedبہاولنگر ( رانا فیصل رحمن) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے چشتیاں شوگر مل کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ موجودہ کرشنگ سیزن میں کاشتکاروں کو 15 دن کے اندر ادائیگیوں کو یقینی بنائیں اور پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں 170 روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی کروائی جائے یہ ہدایات انہوں نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران جاری کیں۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ کاشتکاروں سے غیر قانونی کٹوتی کا خاتمہ کیا جائے اور غیر قانونی کنڈوں کے مالکان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سی پی آرز اور پاس بکس جاری کروانے ، اور متعلقہ تحصیلوں میں کمپلینٹ سیل قائم کر کے کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے بینرز بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محمد ارشاد حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ا و لیبر کو ہفتے میں دو مرتبہ کنڈوں کی چیکنگ اور روزانہ کی بنیادپر مذکورہ احکامات پر عمل در آمد کی رپورٹس بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او نے واضح کیا کہ وہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور ادائیگیوں میں تاخیر سمیت غیر قانونی کٹوتیوں اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے کم قیمت پر گنا خریدنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button