تازہ ترینعلاقائی

سبی:انتخابات کوغیرجانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،غلام عباس ڈی پی او

unnamedسبی( ارشاد خلجی نامہ نگار )انتخابات کو صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،ضلع سبی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو تین حصوں میں تقسیم کرکے 480سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی،پولنگ کے روز تمام پولنگ اسٹیشنز کی کلیئرنس کے بعد پولنگ کا آغاز کیا جائے گا،بی سی اور ایف سی کو ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد و معاونت کے لیے تعینات کیا جائے گا،دھاندلی اور حالات کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام عباس تارڑ نے پولیس لائن میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے جوان پولنگ کے روز اپنی ڈیوٹیوں کے دوران الرٹ رہیں اور اپنی ڈیوٹیاں خوش اصلوبی ایمانداری اور غیر جانبدار ہوتے ہوئے سرانجام دیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا کسی مذہب یا گروہ سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے بلکہ پولیس کا کام صرف اور صرف شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گیانہوں نے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشنز کے200میٹر تک کسی کو انتخابی مہم جبکہ100میٹر کی حدود تک کسی قسم کا پوسٹر یا بینر آویزاں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس ہیز کو سیکٹرز کا انچار مقرر کر کے انہیں سیکٹر کمانڈ دی گئی ہے تاکہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کی نگرانی ہو سکے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران480پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی کو بھی حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جارہا ہے تاکہ کسی قسم کوئیہ ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران پولیس اہلکار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پیٹرولنگ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز گڑ بڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button