پاکستانتازہ ترین

جنوبی افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا انتقال کرگئے

nilsonجوہانسبرگ(ڈیسک رپورٹر) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلاپچانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ طویل عرصے سے پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ نیلسن منڈیلا نسلی امتیاز کے خلاف طویل جدوجہد کی اور نوے کی دہائی میں بھاری اکثریت سے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے آزادی کی جدوجہد کے لیے اپنی عمر کے ستائیس سال جیل میں گزارے۔ صدر بننے کے بعد انہوں نے مفاہمت اور معاف کرنے کی پالیسی اختیار کی۔ نیلسن منڈیلا کو بابائے جمہوری جنوبی افریقہ کہا جاتا ہے ۔۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے ان کے انتقال کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گئی ہے ۔ انھوں نےکہا کہ قومی پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں جو منڈیلا کی تدفین تک سرنگوں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button