پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا،پولنگ شروع

electionکوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، چار ہزار نشستوں پر اٹھارہ ہزار سے زائد میدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ تاہم دوسری جانب کئی شہروں میں پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، اور تاخیر کا شکار ہے، صوبے بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ اٹھارہ ہزار امیدواروں کیلئے بتیس لاکھ کے قریب افراد ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔ صوبے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل شروع ہوتے ہی مسائل بھی سر اٹھانے لگے، کہیں سامان نہیں پہنچا، تو کہیں لوگ سیکیورٹی کے لئے فکرمند ہیں،دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا دعویٰ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور سب مطمئن بھی ہیں۔  بلوچستان ميں سات ہزارسے زيادہ بلدیاتی نشستوں پر تین ہزار کے قریب امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ آج چارہزار نشستوں پر اٹھارہ ہزار امیدوارميدان ميں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button