تازہ ترینعلاقائی

لاہور:تین بڑی برادریوں نے بلدیاتی الیکشن میں مشتاق عامرکی حمائت کردی

lahoreلاہور (امتیاز شاکر سے ) سب سے بڑی رحمانی برادری ،ملک برادری اور میؤ برادری نے ،سابق کونسلراوراُمیدوار برائے چیرمین یوسی242کاہنہ لاہور مشتاق عامر کی حمائت کردی۔یہاں سے ماضی میں بھی ان تین برادیوں کے حمائت یافتہ اُمیداور ہی کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز آصف رحمانی کی رہائش گاہ پر تمام برادریوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیٹھ بوٹا،حاجی بشارت علی رحمانی،حاجی اکرم رحمانی،ڈاکٹر محمد اکرام ،اشفاق شاکر رحمانی، غلام مصطفی بھٹی ،ملک طارق ،ملک امانت،ملک رمضان ،ہارون خاں میؤ،محمد آصف میؤ،اور دیگر نے مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ،یوسی 242کے ٹوٹل ووٹ تقریبا 24006ہیں جن میں آٹھ ہزار کے قریب رحمانی برادری ،3500کے قریب میؤ برادری اور 2000ہزار کے قریب ملک برادری کے ووٹ ہیں ۔یہاں ماضی میں ووٹنگ آوٹ جو 40سے50 فیصدکے درمیان رہتا ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے تین بڑی برادیوں کی حمائت کے بعد مشتاق عامر مضبوط ترین اُمیدوار بن گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button