تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی ضلع قصور کے سابق امیر کے بھائی اورپرائیویٹ سکول کے پرنسپل کی نماز جنازہ ادا

jamberبھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کے سابق امیر کے بھائی ،قومی روزنامہ کے ڈیزائنراورپرائیویٹ سکول کے پرنسپل کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں،سابق ممبران اسمبلی ، علاقہ بھر کے تاجروں،مذہبی رہنماؤں،وکلا،صحافیوں اور سیاسی سماجی شخصیتوں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے سابق امیر حافظ نذیر احمد ایڈووکیٹ کے بھائی بشیر احمد طویل علالت کے بعدوفات پا گئے ۔انکی نماز جنازہ گزشتہ روزجمبر کلاں ہائی سکول کی گراؤنڈمیں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں،سابق ممبران اسمبلی ، علاقہ بھر کے تاجروں،مذہبی رہنماؤں،وکلا،صحافیوں ،سابق ناظمین ،کونسلرز،اور سیاسی سماجی شخصیتوں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو انکے آبائی قبرستاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم نہایت ملنسار اور با اخلاق طبیعت کے مالک تھے۔وہ ایک قومی روزنامہ (نوائے وقت اسلام آباد)میں بطور ڈیزائنر کافی عرصہ ملازمت کرتے رہے اور آجکل ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button