تازہ ترینکھیل

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستان کے محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے

sajjadلیٹویا(سپورٹس نیوز) ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ لیٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد نے اسکاٹ لینڈ کے مائیکل کولمب کو صفر کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد سجاد نے چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے تین کیوئسٹ بشمول دفاعی چیمپیئن محمد آصف ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے اپنے میچز ہار کر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker