پاکستانتازہ ترین

بلوچستان بلدیاتی انتخابات : نیشنل پارٹی کی پہلی ،ن لیگ کی دوسری پوزیشن

pakistan-electionpostion_12-8-2013_129417_lکوئٹہ(بیوروچیف) بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اس وقت نیشنل پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے نواز لیگ اور پشتونخوا میپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں ہزاروں امیداوار آج اپنی جیت کی خوشی منائیں گے جبکہ ہزاروں ایسے ہیں جن کی امیدوں پر اوس پڑے گی۔غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کااعلان ہوتے ہی یہ بات توطے ہوگئی ہے کہ کچھ لوگ تو مایوس ہوئے ہیں مگرجن کی قسمت کاستارہ چمکاہے انہوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اورکچھ منچلوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔اب تک کے نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی پہلی ،ن لیگ اورپشتونخوا میپ میں دوسری پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ ہے تاہم آزادامیدوار وں کی بھی تعداد کامیاب ہوئی ہے اوریہی میئرکے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button