تازہ ترینکھیل

پاکستان کے محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہار گئے

sajjadلٹویا(پاک نیوز سپورٹس)عالمی اسنوکر میں پاکستان کی برتری ختم ہوگئی ، ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی واحد اْمید محمد سجاد بھی سیمی فائنل میں شکست کھا گئے۔لٹویا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سجاد کامقابلہ چین کے زاوٴ زنٹونگ سے تھا ، بیسٹ آف تیرہ فریم پر مشتمل اس میچ میں دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ چینی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے بارہویں فریم کو فیصلہ کن بنادیا اور محمد سجاد کو 5کے مقابلے میں 7فریم سے زیر کیا ، ایونٹ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں محمد سجاد ، محمدآصف، شاہد آفتاب اور عمران شہزاد نے شرکت کی۔ ان میں سے محمد سجاد آخری 4کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button