تازہ ترینکھیل

امرتسر: کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان آج سیرا سےمقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے

kabadiامرتسر (پاک نیوز سپورٹس) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی پہلوان آج پھر میدان میں اتریں گے، ناقابل شکست قومی شاہینوں نے اونچی اڑان کا عزم ظاہر کر دیا۔ آج پاکستان اِن ایکشن ہو گا۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں شیڈول میچ میں قومی پہلوان آج سیرا لیون کے خلاف مد مقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ اس سے پہلے ڈنمارک اور اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے آج کے مقابلے سمیت تمام میدان مارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خواتین کبڈی ٹیم سات دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف زور آزمائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button