تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالا: حلقہ بند یوں کی تبدیلی کی آڑمیں دھا ندلی کی سازشیں تیارکی جارہی ہیں،سعید گجر

unnamedگو جر انوالہ ( سردار عرفا ن طا ہر سے ) پنجاب حکومت بلدیا تی انتخابا ت کروانے کے حق میں نہیں ہے ۔ حلقہ بند یو ں کی تبدیلی کی آڑ میں دھا ندلی کی سا زشیں تیا ر کی جا رہی ہیں ۔ بلو چستان جیسے پسماندہ اور بد امنی کا شکا ر علا قہ میں بلدیا تی انتخابا ت کی کامیا بی الیکشن کمیشن مبارکباد کی مستحق ہے ۔ملک بھر میں کامیاب بلدیا تی الیکشنو ں کے انعقاد سے جمہو ریت کو تقویت حا صل ہو گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں پہنچنے کے بعد ۵ ماہ کی فلا پ کا رکردگی کے با عث عوام کے رد عمل سے خو فز دہ ہو تے ہو ئے بلدیا تی انتخابا ت رکوانے کے منصو بے تیا ر کررہی ہے ۔ پاکستانی عوام حکمران جما عت سے اپنا بد لہ بلدیا تی انتخابا ت کے زریعہ ضرور لے گی ۔عوام کو غربت ، بھوک ، افلا س ، مہنگائی اور دہشتگردی میں دھکیلنے والوں کا احتساب جلد ہو جا ئے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہا رپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 96 کے ٹکٹ ہولڈر چو ہدری محمد سعید گجر نے پاک نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے بلند و با نک نعرے ہو ا میں گم ہو گئے ہیں ۔ ملک کے اندر نام نہا د تبدیلی او ر انقلا ب لا نے والے بد حواسی میں مبتلا ء عوام کو پر یشانیو ں سے دوچا ر کیے ہو ئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی نا اہلی اور ناکامی کے با عث محض چند ماہ میں عوام کا اعتما د کھو دیا ہے ۔ لمحہ فکریہ ہے کہ نوجوان نسل کو خود انحصا ری اور خود کفالت کا جذبہ اجا گر کرنے کی بجا ئے انہیں قرضو ں کے زریعہ سے احساس محرومی اور حکومت کا محتاج بنایا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ عقل مندی اور فہم و فراست سے کام لیتے ہو ئے اسی پیسے سے کوئی یو نیو رسٹی یا ہا سپٹل کھول دیا جا تا تو کئی تعلیم یا فتہ نوجوان بے روز گا ری کی لعنت سے محفوظ ہو جا تے بلکہ تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبو ں میں بھی بہتری کی صورت پیدا ہو جا تی ۔ انہو ں نے کہا کہ میا ں بردران درحقیقت سیاسی بزنس مین مائنڈ رکھتے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے عوض عوام کی بلھی چڑھا نا چا ہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں پو ری قوم کو بیرونی طا قتو ں کے پا س گروی رکھ دیا ہے ۔ ملک کے اندر ڈرون حملے با قا عدہ حکومتی آشیروات سے کیے جا رہے ہیں ۔میا ں برادران محض اپنے ذاتی رشتہ داروں اور فیملی ممبران کو نوازتے جا رہے ہیں یو ں گمان ہو تا ہے جیسے پاکستان مسلم لیگ (ن) پو رے پاکستان میں حکومت نہیں بلکہ اکیلے پنجاب میں قائم ہے ۔ اسمبلی کے اندر موجود اہم وزارتو ں کے حامل افراد اپنی بے بسی اور لا چا ری کا کھلے عام اظہا ر کرتے ہو ئے اپنے اقتدا ر کے دن گننے پر مجبوردکھائی دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے روز ہی ایک نیا تما شا اور کھیل کھیلا جا تا ہے ۔ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے پو چھ پر ستش کے با عث وزیر اعظم اپنی وزارتیں عا رضی طو ر پر دوسرے وزاراء میں تقسیم کر دیتے ہیں ۔ پنجاب کے نام نہا د خا دم اعلیٰ جو اپنے آپ کو ہر فن مولا سمجھتے ہیں انکی ایڈمنسٹریشن بے بس اور ناکا م دکھائی دیتی ہے لا ء اینڈ آرڈر اور گڈ گو رننس کا جنا زہ نکال کر رکھ دیا گیا ہے راولپنڈی کے اہم سانحہ کے بعد ان کے گھر لاہور میں بھی فر قہ ورانہ فسادات کے واقعات رونما ہو نے لگے ہیں جو ملک کے اندر بہت بڑے سا نحے کو جنم دے سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی نااہل اور جا ہل قیا دت کے با عث ناکامی اور پسپا ئی کے سابقہ تمام ریکا رڈ صرف ۵ ماہ کے محدود عرصہ میں تو ڑ کر رکھ دیے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں رہنے والے تمام طبقات غلط حکو متی پالیسیوں کے با عث پر یشان حال دکھائی دیتے ہیں انہو ں نے کہا کہ تمام تر سرکا ری اداروں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بے جا مدا خلت سے انہیں بر ی طر ح سے متا ثر کر کے رکھا ہواہے جس کی وجہ سے عوام الناس مزید مشکلا ت اور مسائل کے گرداب میں ڈوبتے جا رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پا رٹی آج بھی پر عزم اور پر امید ہے پاکستان پیپلز پا رٹی میں شہید ذوالفقار بھٹو کی رو ح بیدار ہے ۔ ذولفقا ر بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے حقیقی وا رث بلا ول بھٹو نے سیاست میں پو رے جوش و جذبے اور اپنے آبا ؤ اجداد کی پیروی کرتے ہو ئے سرگرم ہو کر پا رٹی کی ساکھ کو بے حد تقویت پہنچائی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیا لے اور متوالے اپنی قیا دت کے نظریا ت اور فکر کے زیر سائیہ آج بھی روز اول کی طر ح متحد و منظم ہیں اور لاکھ آندھیا ں اور دراڑیں بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں نام نہا د انقلا بی جما عتو ں کو صرف چند ماہ میں عوام نے آزما کر دیکھ لیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصا ف کے قول و فعل میں زبردست تضا د پایا گیا ہے ۔ بلدیا تی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی حکمران جما عت کے دھاندلی کے تمام منصوبے اور سازشیں ناکام بنا دے گی ۔ اگر کسی بھی حلقے اور یو نین کو نسل میں زرا سی بھی شکا یت مو صول ہو ئی تو اس کا سختی سے نوٹس لیا جا ئے گا ۔ سرکا ری مشینری کو اپوزیشن جما عتو ں کے خلا ف استعمال نہیں ہو نے دیں گے اور بلد یا تی انتخا با ت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حما یت یا فتہ امیدواروں کی بھر پو ر سپورٹ کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے الیکشنو ں کو رکوانے کے حوالہ سے تمام تر ہیلے بہا نے رائیگا ں چلے جا ئیں گے اور بلدیا تی انتخابا ت اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو ں گے ا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button