تازہ ترینفن فنکار

لیجنڈ اداکاردھرمیندر78 برس کے ہو گئے

dharmendra_june7ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندراآج اپنی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں 8 سمبر 1935 کو پیدا ہونے والے دھرمیندرا نے 1960 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ان کی پہلی فلم “دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” تھی۔ دھرمیندر کو اصل شہرت بلاک بلسٹر فلم “پھول اور پتھر” سے ملی، 1975میں امیتابھ بچن کے ساتھ بننے والی فلم شعلے میں اداکاری کے جوہر دکھا کر زبر دست پزیرائی حاصل کی اور فلم بھی بہیت ہٹ ثابت ہوئی۔ دھرمیندر نے اپنی بیوی ہیما مالنی کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا۔ دھرمیندراکی مشہور فلموں میں آزاد ،دوست ،چچا بھتیجا، راجا جانی ،نوکر بیوی کا،بغاوت ،دھرم ویر اور راج تلک شامل ہیں۔ دھرمندرا نے فلم یملا پگلا دیوانہ میں اپنے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ کام بھی کیا۔ 1991میں انھیں فلم گھائل میں بطور پروڈیوسر کام کرنے پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیاجب کہ 1997 میں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔2012میں دھرمیندرا کو بھارت کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈپدما بھوشن سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button