تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی اوکی سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کوبہتر بنانے کی ہدایت

unnamedاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہاہے کہ عوام کیلئے اشیاء ضروریہ خصوصاً سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی مشینری کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکنزم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔ضلع کی تمام منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی میگا فون پر کروانے اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ساتھ ساتھ انتطامیہ کے نمائندہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ آڑھتیوں کے کمیشن اور دیگر معاوضہ سے متعلق بورڈز کی بھی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کا جائزہ اور ان کا معیار جانچتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شراوت ،اے ڈی سی شاہد زمان لک، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی کہ پنجاب زرعی پیداوار مارکیٹ ایکٹ کے مطابق کمیشن اور معاوضہ کی شرح کا شیڈول ہر منڈی میں نمایاں طور پر بورڈز پر آویزاں کیا جائے اور زرعی پیداواری سودے کے سلسلہ میں انجام دی گئی خدمات کا معاوضہ بھی واضح کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار اتوار سمیت دیگر چھٹیوں کے دنوں میں بھی منڈیوں میں فرائض سر انجام دیں۔ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شراوت نے ضلع میں سبزیوں اور پھلوں اور خصوصاً ٹماٹر ، آلو اور پیاز کی طلب و رسد سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی سی او نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button