پاکستانتازہ ترین

میزائل حملوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، وزیراعظم کامطالبہ

Pakistan-US defenseminiterinPakistanاسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر امریکی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ خطہ میں قیام امن کے لئے میزائل حملوں کا سلسلہ فوری طور پربند جائے کیونکہ ان حملوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو کہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے میزائل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے باعث پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں، میزائل حملوں کے منفی اثرات مرتب ہوریے ہیں ،تعلقات میں بہتری کے لئے ان حملوں کا بند ہونا ضروری ہے، ملاقات میں مستحکم افغانستان کے حوالے سے بھی بات کی گئی وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان مین قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور افغان قیادت کی جانب سے شروع کردہ مفاہمتی عمل کی حمائیت جاری رکھے گا،ملاقات میں دونوں راہنماوں نے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطہ میں قیام امن کے لئے ملکر کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع اور دیگر شعبہ جات میں دیر پا اور اچھے تعلقات چاہتا ہے، امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker