تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:اڈا مدرسہ کے قریب ٹرک اورموٹرسائیکل میں تصادم تین افراد جاں بحق

raksha accidentبہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاولنگر اڈا مدرسہ کے قریب ڈرائیور کی غفلت سے تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دین پور شریف جٹو والا بہاول نگرکا رہائشی نوجوان محمد طارق شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکی ساتھی خواتین رشیدہ بی بی ،شازیہ بی بی اور 2سالہ بچی ہادیہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے حادثہ پر موجود ٹرک کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی بعد ازاں تھانہ مدرسہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور ناظم خان کو گرفتار کر لیا اور لاشوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل پر سوار افراد چک مدرسہ میں اپنے رشتے داروں کو ملنے کی غرض سے جا رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  بیرون ملک پاکستان کا خوبصورت کلچر متعارف کراتی ہوں: شاہدہ منی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker