پھول نگر (سعید الحسن نظامی سے) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدائت پر تحصیل میونسپل آفیسر اور چیف آفیسر کا اپنے عملہ کے ہمراہ ملتان روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والے قبضہ گروپ کے خلاف اپریشن کلین اپ درجنوں رہڑیاں اور ہورڈنگ بورڈ بحق سرکار ضبط ،بلدیہ عملہ کے ساتھ قبضہ گروپ کی ہاتھا پائی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل کو معلوم ہوا کہ پھول نگر اڈا کوٹ رادھا کشن روڈ اور بیرون اڈا پر قبضہ گروپ نے ناجائز تجاوزات قائم کررکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر انہوں نے ٹی ایم او اور چیف آفیسر محمد شفیع نے اپنے عملہ کے ہمراہ آپریش کلین اپ کرتے ہوئے درجنوں رہڑیوں اور ہورڈنگ بہورڈز کو اپنے قبضہ میں لے کر انہیں ہزاروں روپے کے جرمانے ڈال دئے ہیں مقامی عوامی سماجی حلقوں نے تجاوزات کے خاتمے کو سراہا ہے تاہم با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قبضہ گروپ کے کارندوں اور بلدیہ کے اہلکاروں کی آپس میں معمولی بات پر ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے
You must be logged in to post a comment.