تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ڈی ایس پی موٹروے نے خصوصی ٹریفک آگاہی مہم برائے بس اسٹاپ اورہیلمٹ استعمال کا آغاز کردیا

motorwayپھول نگر ( ڈاکٹر سعید الحسن نظامی سے ) ایس ایس پی مو ٹر وے سنٹرل ون ایم فائیو مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدائت پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر 13 حاجی رانا نذیر حسین نے خصوصی ٹریفک آگا ہی مہم برا ئے بس اسٹاپ اور ہیلمٹ استعمال کا آغاز کر دیا جس پر پہلے ڈی ایس پی مو ٹر وے حا جی رانا نذیر حسین نے روڈپر سے گز رنے والی بسوں کے ڈرائیوروں کو بریف کیا کہ کسی بھی نا خو شگوار وا قع سے بچنے کے لئے ہمیشہ اپنی بس کو بس اسٹاپ پر ہی کھڑا کریں تا کہ سواریا ں آرام سے اتر سکیں یا بیٹھ سکیں اور اپنی گا ڑی کو ہمیشہ با ئیں جا نب رکھیں تا کہ تیز رفتار ی سے آنے والی ٹریفک کو کوئی دقت نہ ہو دوسرا انہوں نے مو ٹر سائیکل سواروں سے بر یف کر تے ہو ئے کہا کہ وہ مو ٹر سائیکل چلا تے وقت ہیلمٹ کا استعما ل ضرور کریں اب کسی بھی صورت آپ بغیر ہیلمٹ ہا ئی و ے پر مو ٹر سائیکل نہیں چلا سکتے انہوں نے کہا کہ اب خلا ف ورزی کر نے والے کو بھا ری جرمانہ ادا کر نے ہو گا یا جیل کی ہوا کھا نی پڑے گی ۔ اس مو قع پر ایس پی او سید محمد وٹو،لکھویرحسین ،ایڈمن آفیسر غلام محمد ،پی اوزاہد حسین ،جے پی او ذیشان احمد بھی مو جود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button