راول پنڈی (پاک نیوزسے) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے چیک پوسٹوں پر تعینات فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر قائم چیک پوسٹوں کا معائینہ کیا۔ آزاد کشمیر آمد پر لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ مقامی فورمیشن کمانڈر کی جانب سے آرمی چیف کو ایل او سی سے متعلق سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی۔ آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات افسروں اور جوانوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل راحیل نے شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
You must be logged in to post a comment.