تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عوام کو معیار شہری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی سی او

unnamedاوکاڑہ(محمدمظہررشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج سسٹم کو بہترین چالو حالت میں رکھنے کیلئے لائنوں کی صفائی اور ڈسپوزل سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے ۔شہرسے ملحقہ آبادیوں کو سیوریج سسٹم کی سہولت کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق پورے شہر کیلئے سیوریج سسٹم کو ازسر نوڈیزائن کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اے ڈی سی شاہد زمان لک ، ٹی ایم او میاں محمد اصغر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ عوام کو معیار شہری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور لوگوں کو نکاسی آب اور فراہمی آب کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود سیور سسٹم کی لائنوں کی صفائی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ٹی ایم اے ملازمین شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے جانفشانی اور محنت سے کام کریں تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد قائم ہو سکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے مختلف سیکٹروں میں صفائی پر تعینات عملہ کی حاضری اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ،محنتی اور جانفشانی سے خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور کام چور اہلکاروں کی خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے*

یہ بھی پڑھیں  بنگلادیش میں ٹوئٹر اوراسکائپ سمیت دیگر سماجی ویب سائٹس پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker