تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:میرا مقصد عوام کی خدمت اورمشن علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے،رائے ندیم کھرل

renala khurdرینالہ خورد(شیخ کاشف سہیل سے )میرا مقصد عوام کی خدمت اور مشن علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے رائے ندیم کھرل۔میرا مقصد عوام کی خدمت اور مشن علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے تعمیری سوچ و جذبہ لیکر میدان سیاست میں اترا ہوں عوام سے جووعدہ کروں گا وہ انشاء اللہ کامیاب ہوکر انہیں ضرور پورا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر22گاؤں 7/1Rکے رہائشی رائے ندیم کھرل نے سٹی رپورٹر شیخ کاشف سہیل پاک نیوز لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ نے جس والہانہ انداز میں حمایت و تعاون کر رہے ہیں ان کا میں مشکور ہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھر پور توجہ دے کر مثالی علاقہ بنادوں گا ۔رائے ندیم کھرل نے مزید کہا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا حصول اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ جذبہ خدمت عوام کی تکمیل ہے ا گر عوام ہمیں ووٹ دے کر کامیابی دلاتی ہے تو ہم کامیاب ہو کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت میں مصروف عمل ہونگے،حلقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور سازشی عناصر کا محاصرہ کریں گے، علاقے کی خوشحالی اور خوبصورتی کی طرف توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد :نویں کلاس کا طالب مکئی نکالتے ہوئے تھریشر مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker