تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نواز شریف اللہ کے خلاف نو جوانوں کی فوج تیار کر رہا ہے ،رانا اسلم خان

pti logoبھائی پھیرو(نامہ نگار) جس ملک کا سرابراہ ہی سود لینے کے متعلق اپنی عوام کو اکسائے گا تو اس مسلم ملک کا اللہ ہی حافظ ہے کاروبار کی رقم پر سود لینے دینے پر کاروبار میں برکت جا تی رہتی ہے بلکہ انسان مقروض ہو جا تا ہے یہ با تیں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حاجی رانا محمد اسلم خاں نے سرائے مغل پریس کلب میں خطاب کرتے ہو ئے بتائیں انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کے ساتھ کھلی جنگ ہے اور نواز شریف اللہ کے خلاف نو جوانوں کی فوج تیار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے پہلے ہی سود پر چل رہے ہیں اوپر سے ملک کا حاکم عوام کو سود لینے دینے کا جھانسہ دے رہا ہے اس موقع پر سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے یو تھ بزنس لون سراسر عذاب الٰہی ہے مو جودہ حکمران نوجوانوں کو قرضے کے پیچھے لگا کر نو جوانوں کو مقروض کرنا چاہتاہے (ن) لیگ نے بلاسود قرضے کا اعلان کیا تھا مگر ڈھٹائی سے مکر کر سودی قرضے جا ری کر دئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button