تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو پاکستان کاساتھ دینے کی پاداش میں موت کی سزائیں دی جارہی ہیں، مسعود ظفر

jamaat e islamiبھائی پھیرو(نامہ نگار) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو پاکستان کا ساتھ دینے کی پاداش میں موت کی سزائیں دی جا رہی ہیں مگر پاکستان کی حکومت اس ظلم پر آواز بلند کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے ضلعی امیر مسعود ظفر نے یہاں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر،افغانستان اور بنگلہ دیش میں ہر نازک موقع پر پاک فوج کا ساتھ دیا۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ہزاروں افراد نے اپنے جانوں کے نزرانے پیش کیے۔اب بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈروں کو کنگرو کورٹس سے موت کی سزائیں دیکر انہیں پاکستان کا ساتھ دینے کی پاداش میں جیلوں میں بند کر رہی ہے۔افسوس کا مقام ہیکہ پاکستان کی حکومت اس پر خاموش تماشائی بنی امریکہ کی غلامی میں انڈیا سے محبت کی پینگیں بڑھا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر اس ظالمانہ اقدام پر بنگلہ دیش سے احتجاج کرنا چاہیے اور اس مسعلے کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے۔اگر ایسا نہ کیاگیا تو آئیندہ کوئی بھی علیحدگی پسندوں کے مقابلے میں پاک فوج کا ساتھ نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ سید منور حسن کی کال پر ضلع قصور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker