پاکستانتازہ ترین

موسم سرما کے دوران صنعتوں کو مسلسل گیس کی فراہمی کا فیصلہ

ishaq darاسلام آباد(بیوروچیف)وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں موسم سرما کے دوران صنعتوں کو مسلسل گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس کے دوران گیس بندش کے باعث صنعتی شعبے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ گیس بندش کے باعث صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس سے ملکی برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،اجلاس میں صنعتوں کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم کو صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button