پاکستانتازہ ترین

منورحسن کی عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کی مذمت، آج یوم احتجاج ہوگا

syedلاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا قابل مذمت ہے ، آج جمعے کو یوم احتجاج منایا جائیگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ عبدالقادر ملا نے خندہ پیشانی سے شہادت قبول کی ہے، اس معاملے پر حکومت پاکستان کا رویہ افسوسناک ہے، اسے اس معاملے پراحتجاج کرناچاہیے تھا۔ انکا کہناتھاکہ حکومت چاہتی تو بھٹو اور مجیب کے معاہدے کا حوالہ دیکر سزا ختم کرائی جاسکتی تھی، ادھراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے عبدالقادر ملاکی پھانسی کے خلاف ملک بھرمیں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، لاہور کے ناظم کا کہناہے کہ عبدالقادر ملا کو حب الوطنی کی سزادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹھٹھہ : خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے10 افراد جاں بحق ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker