تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مرادجمالی:نصیرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں تمام دھاندلی کےریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں،میرسکندر عمرانی

dera murad jamaliڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )سابق تحصیل ناظم میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی و بلدیاتی انتخابات میں ڈومکی اتحاد اورعوام دوست پینل کے سربراہ میر سکندر خان عمرانی نے صحافیوں سے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخا بات کو سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صاف وشفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ منعقد کرنے کے اعلانات کے باوجود نصیرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں تمام تردھاندلی کے یکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں جس کی واضع مثال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و ریٹیرننگ آفیسران کی ملی بھگت سے وارڈ نمبر 17میں ایک شخص کو لوکل گورنمنٹ کا ملازم ظاہر کرکے الیکشن میں ڈیوٹی لگائی گئی جس کا لوکل گورنمنٹ محکمہ سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کے جعلی قومی شناختی کارڈ بنائے گئے جس سے سینکڑوں خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے حق سے بھی محروم رکھا گیا جعلی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے دن بھر ووٹ ڈالنے کی کھولی چھوٹ دی گئی تھی ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وارڈ نمبر آٹھ ہمارے پینل کے امیدوار حاصل خان سولنگی کا نشان بیلٹ پیپر سے غائب ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر کی مداخلت کی وجہ سے پولنگ کو جاری رکھا گیا اور کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کے واضع احکامات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر دن بھر پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے اور ووٹروں کو حراساں کرتے رہے ہیں اور ہمارے کامیاب امیدواروں کو بلیک میل کرنے کیلئے دوبارہ ان کی موجودگی میں گنتی کی گئی حالانکہ ہم نے وارڈ نمبر19اوروارڈ تین میں دوبارہ گنتی کی درخوست دی تو ہماری درخواست کو یکسر مسترد کردی گئی ہے ڈیرہ مراد جمالی میونسپل کمیٹی کے بلدیاتی انتخابات کو خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے پر ملک میں خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی این جی اوز نوٹس لیں اور خواتین کو ووٹ سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن ہمارے جائز مطالبات کو نوٹس لیتے ہوئے وارڈ نمبرسترہ اور وارڈ نمبر آٹھ کا نتیجہ کالعدم قرار دے کران وارڈوں میں دوبارہ پولنگ کی جائے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرکا الیکشن کے دن ڈیرہ مراد جمالی کی موجودگی اور پولنگ اسٹیشنوں کے دوروں دوبارہ ان کی موجودگی میں ہونے والی گنتی کا نوٹس لیا جائے ۔ اس موقع پر عوام دوست پینل کے متاثرہ کونسلروں نصراﷲ جاموٹ حاصل خان سولنگی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:وزیر اعلی پنجاب کی ڈینگی کے خلاف چلائی مہم پر بھائی پھیرو بلدیہ اور تحصیل انتظامیہ خاموش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker