اوکاڑہ(محمدمظہررشید)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے سلسلہ میں نتیجہ خیزاقدامات کئے جائیں ،فنڈز کے اجراء کے لئے متعلقہ افسران ای ڈی او فنانس کے دفتر کے ذریعے اقدامات کریں ۔ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کی سکیموں کی نشاندہی کے بعد ان کا تخمینہ جلد از جلد لگایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈی سی او نے افسران کو ہدائیت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔ضلع کے قبرستانوں کی چار دیواری اور گیٹ لگانے کی سکیموں کو مقررہ مدت میں پورا کیا جائے
You must be logged in to post a comment.