تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قتل کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان کااحتجاجی مظاہرہ

bhawalnagarبہاولنگر (رانا فیصل رحمن)بہاولنگر اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قتل کے خلاف ہارون آباد روڈ مسجد عائشہ سے اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ور ریلی نکالی اورقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل کے خلاف ہارون آباد مسجد عائشہ سے اہلسنت اولجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ،ریلی بہاولی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اورشدید نعرے بازی کی اس موقع پر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری و ضلعی صدرقاری اللہ رکھا ،ضلعی صدر اہلسنت والجماعت مولانا ظفر اقبال جامی اور دیگر نے کہا کہ صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کا قتل ناقابل تلافی نقصان ہے سانحہ راول پنڈی برپاکرنے والے ہی مولانا شمس الرحمن معاویہ کوقتل میں ملوث ہیں۔انتظامیہ مسلسل ا اہلسنت والجماعت عوام اور قائدین کے قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ثابت ہوئی ہے اپنی حفاظت کے لئے اپنی مدد آپ افرادواسلحہ رکھنے پر بھی پابندیاں لگاتی ہے ۔ہمیں نہتا کرکے مارا جارہا ہے ۔اس سلسلے کو بند ہونا چاہئے ہم نے ہمیشہ امن اورصبر کا راستہ اختیار کیا ۔ہماری شرافت کو بزدلی نہ سمجھا جائے قاتلوں اورانکی پشت پناہی کرنے والوں کوقرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ مزیدبڑھا دیں گے اس موقع پرضلعی ڈپٹی سیکرٹری حافظ عبدالرؤف ،قاری رشید احمد فاروقی بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button