بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)ملک بھر کی طرح بہاولنگرمیں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے سوکھی لکڑی فی من 600روپے سے 700اور کوئلے کی قیمت 60سے70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو کہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ضلعی انتظامیہ بہاولنگر کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہے لیکن یہ تمام کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب آدمی باآسانی خرید سکے۔