پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات،پنجاب میں نامزدگی فارم کی چھپائی شروع

pakistan-politics-election2013-ballotpaperprinting_4-20-2013_97658_lاسلام آباد (بیووروچیف) الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم لاہور اور اسلام آباد کی پرنٹنگ کارپوریشن دفاتر میں چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام بیلٹ پیپرز اردو زبان میں چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں کو نئے نامزدگی فارم ریٹرننگ افسروں کوجمع کرانے ہوں گے۔ پرانے شیڈول کے ساتھ فیس جمع کرانے والوں کو نئی فیس جمع نہیں کرانی پڑے گی۔دوسری طرف امیدواروں کو ووٹ تبدیل کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 جنوری تک انتخابی فہرستیں منجمد کر رکھی ہیں تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی شکایات کے بعد سکروٹنگ کے عمل تک ووٹ میں ووٹ کی تبدیلی کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، حنیف عباسی ن لیگی ایم این اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker