تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا

under 19 دبئی (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2014ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ آئندہ سال 14 فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ روائتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، سکاٹ لینڈ اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، افغانستان، نمیبیا شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، کینیڈا اور زمبابوے کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیموں کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker