تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:دعاؤں کی قبولیت کا بہترین وقت تہجد کا ہے، افضل شاہین

unnamedچونیاں (تحصیل رپورٹر) اصل زندگی تو آخرت کی ہے۔ہمیں دنیا کیساتھ آخرت کی بھی فکر کرنی چاہئے۔موت کا پل کا بھروسہ نہیں ہے۔جس طرح ہم دنیا کی زندگی کیلئے کوشش کرتے ہیں بالکل اس طرح آخرت کے لئے بھی تیاری کرنی ہے۔مکہ، مدینہ میں گزرے لمحات زندگی کا سرمایہ ہیں۔حرمین کا سفر سعادت کی بات ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کا جنازہ امام کعبہ پڑھائے اور ارض مقدس میں دفن ہیں۔فضول گفتگو سے اللہ کا ذکربہتر ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے طلبہ کو حج کا طریقہ بتاتے ہوئے کہاکہ دعاؤں کی قبولیت کا بہترین وقت تہجد کا ہے۔طلبہ تہجد کو معمول بنا لیں۔ نبی پاک ﷺکی سیرت اور محنت کی عادت اپنا کرطلبہ دنیا میں باوقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ دنیا میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ اس عزم و ہمت کا نتیجہ ہے جو کہ اللہ نے انسان کو عطا فرمائی ہے۔محنت اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔جتنے بھی عظیم آدمی گزرے ہیں سب نے محنت اور ہمت سے کام لیااور اپنی قسمت سنواری۔اس موقع پر سینئر ہیڈماسٹر قاری خلیل الرحمن اور ٹیچر خالد محمود نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول میں ریسکیو1122کے تعاون سے فرسٹ ایڈ کی تربیت کا انعقاد۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker