تازہ ترینعلاقائی

قصور:معمولی رقم کےلین دین کے تنازعہ پرمخالفین نےنوجوان کو ہلاک کردیا

kasurقصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) گنڈا سنگھ والا کے نواح بھیڈیاں کلاں میں معمولی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا اور اس کے بھائی اور والدکوشدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ عنایت بی بی نے بتایا کہ اس کے خاوند غلام رسول کا ملزمان محمد علی وغیرہ کے مابین صرف200روپے کے لین دین کا جھگڑا ہوا تا وقوعہ کے روز غلام رسول اور اس کے بیٹے افضال احمد اور ارشد محنت مزدوری کرکے واپس گھر کی جانب آ رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان محمد علی وغیرہ نے ان پر حملہ کر دیا اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا جس پر افضال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ حاجی محمد اور غلام رسول شدید زخمی ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:صرافہ مارکیٹ میں زیورات چراتے دو خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker